Search

کھیلتا پنجاب گیمز: کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم پیش قدمی، صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

لاہور (29 جنوری 2025) – صوبائی وزیر کھیل و امور نوجواناں ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کا انعقاد سپورٹس کلچر کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان گیمز کو ایک بڑے فیسٹیول کا درجہ دیا گیا ہے، جو کل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیمز کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ پنجاب گیمز 2025 میں 12 مختلف عالمی کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جن میں ایتھلیٹکس، کرکٹ، ہاکی، فٹبال، باسکٹ بال، والی بال، کبڈی، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، بیڈمنٹن اور تیر اندازی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان گیمز میں قومی سطح کے معروف کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، اور اس ایونٹ سے سینکڑوں باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے، جو مستقبل میں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کریں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس مظفر خان سیال اور ڈی جی اسپورٹس خضر افضال چوہدری نے گیمز کے تمام انتظامات پر بریفنگ دی۔

Related Posts