Search

کوالالمپور :فٹسال میچ میں دیاکلب نے امبرک کو7-5 سےہرادیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

کوالالمپور: دیا اکیڈمی اور امبرک فٹسال کلب کے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کاگروپ
Facebook
WhatsApp

ملائشیا میں جاری فٹبال ایونٹ میں پہلے روز دیا کلب نے امبرک فٹسال کلب کو 7-5 سے ہرادیا۔ کوالالمپور میں فٹبال اسٹیڈیم میں شائقین نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

انڈر 15 بوائز پلیئرز نے اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی کیلئے بھرپور محنت اور اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ  کیا۔ اس دوران دیا کلب کے  عمار شمسی نے 3، عمر بیگ اور ایان خان نے2،2 گول اسکور کرکے اپنے کلب کو کامیابی دلائی ۔

دوسری جانب  فٹبال میچ میں امبرک کلب نے دیا ایف سی کو 2-1 سے شکست دے دی ۔ دیا کلب کے عبداللہ کھوسو نے سیکنڈ ہاف میں واحد گول اسکور کیا۔ دیا اکیڈمی کی گرلز پلیئرز اگلے میچ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔

کوالالمپور میں جاری فٹبال اور فٹسال میچز کی سیریز میں شائقین خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

قبل ازیں میچز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے آفیشلز سربراہان نے سونیئر کے طور پر کیپ کا تبادلہ کیا۔

Related Posts