باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس پر”نیو اسپورٹس اینڈ کلچرکرکٹ ٹورنامنٹ ” میں گزشتہ روز باجوڑ فیلکنز کرکٹ کلب نے پہلی کامیابی حاصل کی۔
باجوڑفیلکنزکے کپتان فضل الکبیر نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مقابل احتشام الیون اتمان خیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 122رنزکا ہدف دیا۔
باجوڑ فیلکنزکے کپتان فضل الکبیر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاریوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کیے احسان جونئیر،ریاض اور رضوان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس دوران وکٹ کیپراحسان سینئر نے دو کھلاڑیوں کواسٹمپ آؤٹ کرایا ۔
جواب میں باجوڑ فیلکنزنے ہدف اٹھاروین اوور میں حاصل کرلیا ۔ احسان سئنیرنے شاندار 40 رنزاسکورکئے جبکہ ،مجیب الرحمن نے 15رنز،ریاض نے 10رنز،احسان جونئیر نے 25رنز اور کبیر خان نے 15رنزاور اسامہ نے 10 رنز بنائے ۔ باجوڑ فیلکنزکی جانب سے عبادالرحمن نے ڈیبیوکیا ۔ باجوڑفیلکنزکے روح رواں صدیق الرحمن اورسلطان بیگ کرکٹ کلب کے کپتان اسمعیل نے انہیں میچ ڈیبیوکیپ دیا۔ کبیرخان اوراحسان سینئر کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قراردیاگیا ۔