Search

چیمپئنز ٹرافی؛آئی سی سی وفد کا انتظامات کا جائزہ لینے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

فوٹو: فائل
Facebook
WhatsApp

چیمپئنز ٹرافی 2025ء  کے حوالے سےانتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آئے آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے جمعرات کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کا  دورہ کیا۔

آئی سی سی کے  آپریشنز مینجر سید عون زیدی اور براڈ کاسٹنگ امور کے نگران  منصور منچ نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان  واہلہ نے وفد کو تزئین و آرائش کےسے  حوالے سے جاری کام  اور اس کی رفتار سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان بھی موجود تھے۔

آئی سی سی کے وفد کے ارکان نے زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت کے مختلف حصوں کابھی معائنہ  کیا  اور تصاویر بنائیں۔

قبل ازیں آئی سی سی کے وفد نے  قذافی اسٹیڈیم لاہور اور پنڈی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا ہے۔

پی سی بی نے اس دورہ کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی  اور میڈیا کو لاعلم رکھا گیا۔مزید براں اس حوالے سے کوئی خبر بھی جاری نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں 19 فروری کو افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں طے ہے جبکہ یونٹ کا پہلا  میچ اسی روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے۔21 فروری کو افغانستان اور جنوبی افریقا کے مابین میچ کےعلاوہ 5 مارچ کو پہلا سیمی فائنل بھی اسی مقام پرطے ہے۔

 چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی  ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ اور 14 فروری کو ہونے والافائنل بھی کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ہوم  ٹیسٹ سیریز کے میچ کی  میزبانی بھی  نیشنل بنک اسٹیڈیم  کو سونپی گئی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پنڈی اسٹیڈیم کے میچز بھی کراچی منتقل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔مجوزہ شیڈول میں پنڈی اسٹیڈیم میں  24 فروری کوپاکستان اوربنگلا دیش، 28 فروری  کو افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے ساتھ  6 مارچ کو دوسری سیمی فائنل کھیلا جانا ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی کے تحت پہلا دورہ پاکستان سیکیورٹی سربراہ ڈیوڈ ماسکر نے کیا تھا جبکہ دوسرے دورہ پاکستان  میں سینیئر منیجر ایونٹپریشنز سارا ایڈگر اور منیجر عون زیدی نے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

Related Posts