Search

پیراپلیجک سنٹر پشاور کے زیراہتمام سپورٹس ویک پیر کو شروع ہو گا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

پیراپلیجک سنٹر پشاور کے زیراہتمام سپورٹس ویک پیر 10 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ ان کھیلوں میں سنٹر میں داخل افراد باہم معذوری اور طبی و انتظامی عملہ حصہ لے سکتے ہیں جبکہ کھیلوں میں بیڈمنٹن، والی بال، لوڈو، کیرم بورڈ، ٹیبل ٹینس، وہیل چیئر رسہ کشی، وہیل چیئر باسکٹ بال، بوشیہ گیم اور ڈارٹ گیم شامل ہیں۔

درایں اثناء پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس کی زیرصدارت اجلاس میں سپورٹس ویک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔ چیف ایگزیکٹیو نے سنٹر کے تمام عملہ اور داخل مریضوں اور تیمار داروں کے علاؤہ فرینڈز آف پیراپلیجکس کے عہدیداروں کو سپورٹس ویک میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایونٹ کے بہترین انتظامات کیلئے مختلف کھیلوں کے اٹھارہ آرگنائزر اور حفیظ اللہ خان کو چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے۔

Related Posts