Search

پی ایس ایل 10: دنیائے کرکٹ کے کن بڑے کھلاڑیوں کو کوئی خریدار نہ ملا؟

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے، لیکن دنیائے کرکٹ کے کئی مشہور اور کامیاب کھلاڑی اس ایڈیشن کا حصہ نہیں بن سکے۔

پی ایس ایل، جو دنیا کی سب سے مقبول اور کامیاب لیگوں میں سے ایک ہے، کے دسویں ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ڈرافٹنگ میں جہاں متعدد بڑے نام مختلف فرنچائزز کا حصہ بنے، وہیں کئی مشہور کرکٹ اسٹارز کو نظرانداز کیا گیا۔

ڈرافٹنگ میں ٹی20 کرکٹ کے مشہور اوپنر ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، فن ایلن اور دیگر کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں نے منتخب کیا، لیکن کچھ ایسے سپر اسٹارز بھی تھے جو اپنی شاندار کارکردگی کے باوجود کسی فرنچائز کو متاثر نہ کر سکے۔

ان نظرانداز کیے گئے کھلاڑیوں میں جیسن روئے، ٹم ساؤتھی، سرفراز احمد، عثمان خواجہ، عمران طاہر، جمی نیشیم، شکیب الحسن، کرس لین، مجیب الرحمان، ایلکس ہیلز، ڈینیل سمنز، ایشٹن ایگر، ولیم سدرلینڈ، مستفیض الرحمان، موئسز ہینرکس، تبریز شمسی اور دیگر شامل ہیں۔

یہ تمام کھلاڑی اپنی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی اور میچ وننگ صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں، لیکن پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ میں انہیں کوئی ٹیم منتخب نہ کر سکی۔

Related Posts