Search

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل کی ٹیم ہائر ایجوکیشن کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل کی ٹیم ہائر ایجوکیشن کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سرور آفریدی اور راجہ حمزہ وحید نے سنچریاں اسکور کیں۔ فہد امین نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہائر ایجوکیشن نے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا لیے۔

محسن خان 99 اور علی حمزہ وسیم 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مشتاق کلہوڑو اور سردار حسن رضا نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا کی ٹیم غنی گلاس کے 286 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایاز تصور 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

غنی گلاس کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنید علی نے 55 رنز بنائے۔ خالد عثمان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کے سی سی اے سٹیڈیم میں سٹیٹ بینک نے کے آر ایل کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 364 رنز بنا لیے۔ عمر امین 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عاقب شاہ 122 اور عرفان نیازی 95 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 346 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عابد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 225 رنز بنائے۔ اسد رضا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایشال ایسوسی ایٹس نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 116 رنز بنا لیے۔ عبدالرحمان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

Related Posts