آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔
جنوبی افریقا کی طرف سے کوئنٹن ڈی کوک 20، ہینرچ کلاسن 19، ایڈن مارکرم 12، ٹریسٹن اسٹبس 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر نے 6 اور ریزا ہینڈریکس نے 4 رنز بنائے۔
سری لنکا کی طرف سے ونندو ہاسارنگا نے 2، نووان توشارا اور داسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اننگ کی ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس 19 اور اینجلو میتھیوز 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کمندو مینڈس 11، داسن شاناکا 9، چرتھ اسالانکا 6 اور پتھم نسانکا 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ہسارنگا، سدھیرا سماراوکرما، متھیش پتھیرانا اور نوان تھشارا کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کے آنرک نوکیے نے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کیگیسو رباڈا اور کیشو ماہراج نے 2، 2 جبکہ اوٹنیل بارٹمین نے 1 وکٹ حاصل کی۔