Search

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ،شہر بانو کے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے ملائیشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کر دیا۔

ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شہر بانو کو ڈیبیو کیپ پہنائی، 15 سالہ شہر بانو نے نیپال کے خلاف انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے جو ساتویں جماعت کی طالبہ بھی ہیں۔

انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ویمنز انڈر19 ایشیا کپ ملائیشیا میں جاری ہے، کوالالمپور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کو پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنا پائی تھی۔ بھارت نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا تھا۔

Related Posts