Search

نیشنل پیڈل رینکنگ کپ کا کراچی میں آغاز، 120 سے زائد کھلاڑی ایکشن میں

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیراہتمام، پیڈل ایشیا اور انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن کے تعاون سے نیشنل پیڈل رینکنگ کپ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کراچی کے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں شاندار انداز میں ہوگیا۔ ملک بھر سے 120 سے زائد کھلاڑیوں نے تین کیٹیگریز میں شرکت کی، جن میں مینز کیٹیگری میں 32 جبکہ ویمنز اور مکسڈ ڈبلز کیٹیگریز میں 16، 16 ٹیمیں ایکشن میں ہیں۔

یہ ایونٹ نہ صرف قومی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ہے بلکہ اسے قطر میں شیڈول ایشین پیڈل چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی قرار دیا گیا ہے، جہاں پاکستانی مینز اور ویمنز ٹیم کی سلیکشن اسی ٹورنامنٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی۔

پانچ روزہ ایونٹ کے پہلے روز مینز کیٹیگری کے سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے، جن میں کچی برادرز، ٹیم میدان، ٹیم اللہ والا، پیڈل ماسٹرز، ٹیم لائن، ٹیم ایس ایم اور ٹیم ٹاٹ نیا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ آج سے ویمنز اور مکسڈ ڈبلز کیٹیگری کے میچز کا آغاز ہوگا۔

سی ای او پاکستان پیڈل، مدثر آرائیں نے کہا کہ فیڈریشن کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ بہترین ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ منتخب کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کوچز سے تربیت دلوائی جائے گی، جبکہ فاتح ٹیموں کو انعامات کے ساتھ مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

Related Posts