Search

قذافی اسٹیڈیم میں فینز کے داخلے کو روکنے کے لیے خندق کی تعمیر، 7 فروری کو افتتاح

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرکٹ کے لیے تیار ہے، لیکن اس بار ایک اہم تبدیلی کے ساتھ—گراؤنڈ کے چاروں طرف ایک 10 فٹ چوڑی اور 10 فٹ گہری خندق کھودی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، اس اقدام کا مقصد جنونی کرکٹ شائقین کو میدان میں داخل ہو کر کھلاڑیوں تک پہنچنے سے روکنا ہے۔ اس خندق کے دونوں جانب سبز رنگ کے جنگلے بھی نصب کیے گئے ہیں، جس سے گراؤنڈ میں غیر مجاز داخلے کو مکمل طور پر ناممکن بنا دیا گیا ہے۔

خندق کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس میں نیٹ لگانے کا بھی منصوبہ ہے، تاکہ اگر لمبے چھکے کے بعد گیند خندق میں جا گرے تو اسے آسانی سے نکالا جا سکے۔ اس کے علاوہ، شائقین کو بہتر منظر فراہم کرنے کے لیے جنگلوں کو ہٹا دیا گیا ہے، اور انکلوژرز اور فینز کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں چھوڑی گئی۔

قذافی اسٹیڈیم کی اس نئی شکل کا افتتاح 7 فروری کو ہوگا، جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے۔ اسٹیڈیم کو جدید نشستوں، بہتر فلڈ لائٹس، اور اضافی سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس سے شائقین کو ایک بہترین تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

Related Posts