Search

فائنل معرکہ آج دیر بالا میں، لواری کنگ بمقابلہ سپارٹن سماشیرز – کون لے گا ٹرافی؟

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

ا

دیر بالا (نامہ نگار) — دیر بالا کے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، سپورٹس فیسٹیول دیر بالا 2025 کا شاندار فائنل آج بروز  اتوارڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس دیر میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جس میں لواری کنگ اور سپارٹن سماشیرز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز دوپہر 12 بجے ہوگا۔تقریب کے چیف آرگنائزر اسحاق البدری کی جانب سے سیاسی، سماجی اور مقامی نمایاں شخصیات کو اختتامی تقریب میں

واضح رہے کہ دیر بالا کے اے سی اور ڈی سی آفسران کی بھرپون تعاون بھی اسپورٹس سرگرمیوں کوپروان چھڑانے میں شامل ہیں اسی طرح سرکاری ،سماجی ،سیاسی وبااثر لوگوں کی تعاون کی وجہ دیر بالا ایاگئی سے تعلق رکھنے والے کامران غلام قومی ٹیم کا حصہ ہے

منتظمین کے مطابق اس میچ میں قومی سطح کے متعدد نامور کھلاڑی شریک ہوں گے، جن میں ایک ٹیم کی جانب سے مہران، ارشد سلیمان، عتیق، محسن شامل ہیں، جبکہ دوسری ٹیم کی نمائندگی بارون، بارون زادہ، اور عبد الناصر رضوان کریں گے۔

فائنل میچ کو یادگار بنانے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔

Related Posts