Search

لیجنڈ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے امپائرنگ کو جلد الوداع کہنے کافیصلہ کرلیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

فوٹو:کرک انفو
Facebook
WhatsApp

 ممتاز پاکستانی امپائر علیم ڈار نے رواں سیزن  کے بعد پروفیشنل امپائرنگ کو الوداع کہنے کا اشارہ دے دیا۔ وہ ماضی میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل  میں شامل رہے۔

اگرچہ انھوں نے مارچ 2023 میں انٹرنیشنل امپائرنگ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم وہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں بھی وہ امپائرنگ کی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔

اب علیم ڈار نے اشارہ دیا ہے کہ وہ رواں سال کے بعد امپائرنگ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر کے اپنی تمام تر توجہ اپنے فلاحی منصوبے تھیلیسیمیا اسپتال پر مرکوز کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان کمنٹیٹر طارق سعید نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوران کیا۔

علیم ڈار کو 2004 میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا گیا،وہ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے اور 72 ٹی ٹوئنٹی سمیت 448 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کرنے کا منفرد عالمی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

انھوں نے 2009 سے 2011 تک مسلسل تین بار بہترین امپائر کا ایوارڈب ھی اپنے نام کیا۔ علیم ڈار کو 5 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، 7 ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اور 5 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹس کے دوران بھی امپائرنگ کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے،وہ اپنی غیر جانبداری اور درست فیصلوں کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔

Related Posts