Search

عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ بننے کیلئے خفیہ مہم چلائی، جیسن گلیسپی کا تہلکہ خیز دعویٰ

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں مسخرہ (جوکر) قرار دے دیا۔

انسٹاگرام اسٹوری پر جاری بیان میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ عاقب جاوید نے پس پردہ ہیڈ کوچ بننے کے لیے خفیہ مہم چلائی اور اپنے مفادات کے لیے نہ صرف میری بلکہ سابق وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا۔

گلیسپی نے کہا کہ عاقب جاوید کا مقصد پاکستان ٹیم کے تینوں فارمیٹس کا ہیڈ کوچ بننا تھا، جس کے لیے وہ خفیہ لابنگ کرتے رہے۔

انہوں نے عاقب جاوید کے حالیہ بیانات کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ وہ ایک جوکر کی طرح حرکتیں کر رہے ہیں۔

پس منظر

یہ معاملہ اس وقت سے چل رہا ہے جب دسمبر 2024 میں پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے دورے سے قبل اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس پر جیسن گلیسپی ناراض ہو کر جنوبی افریقہ کے دورے سے دستبردار ہو گئے۔

نتیجتاً پی سی بی نے عاقب جاوید کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا تھا۔

اس سے پہلے نومبر 2024 میں عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کا بھی عبوری ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا، کیونکہ اکتوبر 2024 میں گیری کرسٹن نے عاقب جاوید سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related Posts