Search

سوات:پانچواں چارباغ وائٹ چمپئن ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ 2025، چارباغ گراؤنڈ میں شاندار مقابلے کی دھوم

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

سوات (اسپورٹس رپورٹر) پانچواں چارباغ وائٹ چمپئن ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ 2025 اپنے دلچسپ مرحلوں کی جانب گامزن ہے۔ چارباغ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایک یادگار میچ میں کرم خان شہید ڈھیری کی ٹیم نے شاندار کھیل اور جارحانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظفر شہید خوازہ خیلہ کو ایک گول کے مقابلے میں چار گول سے عبرتناک شکست دی اور اگلے راؤنڈ کے لیے جگہ بنا لی۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ کا رخ کیا اور کھلاڑیوں کو پرجوش انداز میں سپورٹ کیا۔ کامیابی کے بعد فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ مد مقابل ٹیم نے بھی عمدہ کھیل پیش کر کے داد وصول کی۔

ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کل ایک اور بڑا مقابلہ کھیلا جائے گا جس میں ینگ شہباز ڈھیری اور گولڈن کبل کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ منتظمین کے مطابق یہ میچ انتہائی سنسنی خیز اور یادگار ثابت ہوگا جبکہ شائقین فٹبال کی بڑی تعداد کے گراؤنڈ میں آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

Related Posts