اپردیر (بیورو چیف:محمد رحیم) انصاف اسپورٹس فیسٹیول سیزن ون کے جونئیر راؤنڈ میں ایف ایکس کاؤنٹی اور ملک قشقارے کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ ایف ایکس کاؤنٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 96 رنز بنائے، معراج خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 64 رنز اسکور کیے جبکہ سمیر نے 23 رنز کا اضافہ کیا۔
جواب میں ملک قشقارے کی پوری ٹیم صرف 58 رنز بنا سکی اور یوں 38 رنز سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ معراج خان نے باؤلنگ میں بھی کمال دکھایا، ایک اوور میں 7 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ امجد خان اور ثنااللہ نے بھی شاندار باؤلنگ کی، جبکہ قیوم خان کی شاندار قیادت میں ایف ایکس کاؤنٹی نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔