Search

دیاایف سی نے ورلڈاسکول سمٹ ایوارڈ جیت لیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی( رپورٹ: رئیس خان) دیا ایف سی نے خواتین اور نوجوانوں کے فٹ بال کی ترقی میں نمایاں تعاون کرنے پرورلڈاسکول سمٹ ایوارڈ جیت لیاہے۔

ورلڈ اسکول آف سمٹ کے زیراہتمام دبئی میں ایوارڈزکی پروقارتقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں فٹ بال میں خواتین کی اہم کامیابیوں کاجشن مناتے ہوئے پاکستان کی دونمایاں شخصیات سعدیہ شیخ اور نائلہ شیخ کوفٹبال کیلئے ان کی شاندارخدمات پرایوارڈز سے نوازا گیا۔

خواتین فٹبال کی اہم شخصیت اور دیا فٹبال کلب کی بانی سعدیہ شیخ کو وژنری لیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ خواتین کے فٹبال کو فروغ دینے کے لئے ان کی انتھک کاوشوں کے ساتھ ساتھ ابتدائی سطح کے پروگراموں کو تیارکرنے کے لیے ان کے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ فلسفے نے لاتعداد نوجوان لڑکیوں اور نوجوانوں کواس کھیل میں حصہ لینے کی ترغیب دی ہے۔

اس موقع پرسعدیہ شیخ کوان کی خواتین کے کھیلوں کی ترقی پرتحقیق اورشاندارکارکردگی کے اعتراف میں امریکاکی یونیورسٹی آف میری لینڈ کی جانب سے کھیل کے شعبے میں اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔تقریب میں دونوں ایوارڈزوصول کرنے کے بعد دیافٹبال کلب کی بانی سعدیہ شیخ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وژنری لیڈرایوارڈ اوراس کے ساتھ پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری کا حصول میرے لئے اعزازکی بات اورملک وقوم کے لئے باعث فخرہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اورنوجوان نسل کافٹبال پسندیدہ کھیل ہے کیونکہ دنیا بھرمیں اس کے سال بھرجاری رہنے والے مقابلوں کو کروڑوں افرادشوق سے دیکھتے ہیں اور پاکستان میں بھی اس حوالے سے خاص دلچسپی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اورمیراکلب دیا ایف سی فٹبال کے فروغ اورترقی کے لئے مزیدہرممکن اقدامات کریں گے۔

علاوہ ازیں خواتین اور نوجوانوں کے فٹبال کی متحرک شخصیت نائلہ شیخ کو فٹبال کے فروغ کے لئے ان کے جذبہ اور خواتین ۔فٹبالرزکی آئندہ نسل کی رہنمائی کے لیے غیرمتزلزل عزم کے  اعتراف میں انسپائریشنل لیڈر شپ کا ایوارڈ دیاگیا۔

Related Posts