Search

حیدر علی کی گرفتاری: مانچسٹر پولیس اور پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری پر گریٹر مانچسٹر پولیس اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

مانچسٹر پولیس کے مطابق، “پیر 4 اگست 2025ء کو ریپ کی ایک شکایت موصول ہوئی، جس کے بعد 24 سالہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بدھ 23 جولائی کو مانچسٹر کے ایک مقام پر پیش آیا تھا۔”

پولیس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “مذکورہ شخص کو مزید تفتیش کے لیے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ خاتون کو پولیس معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔”

ذرائع کے مطابق، حیدر علی کو تین روز قبل مانچسٹر پولیس نے حراست میں لیا تھا، اور ان سے مبینہ زیادتی کے الزام میں کریمنل تحقیقات جاری ہیں۔ انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، تاہم برطانیہ سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جو تحقیقات مکمل ہونے تک برقرار رہے گی۔

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ:

“حیدر علی کو برطانیہ میں مکمل قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ پی سی بی برطانوی قوانین کا مکمل احترام کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ تفتیش کا عمل مکمل قانونی تقاضوں کے مطابق انجام کو پہنچے۔”

پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مزید کوئی کارروائی تحقیقات مکمل ہونے اور حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کی جائے گی۔ تب تک بورڈ کی جانب سے مزید بیانات جاری نہیں کیے جائیں گے۔

Related Posts