باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے 11 رکنی اسکواڈ میں چار فاسٹ بولرز شامل، محمد عباس کی ٹیم میں 3 سال بعد واپسی، قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب اور شان مسعود اوپن کریں گے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سینچورین میں کل سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، انگلینڈ کے خلاف ہوم سیزیز کے آخری دو میچوں کے لیے ڈراپ ہونے والے بابراعظم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ٹیم میں 3 سال بعد شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ سینچورین اور دوسرا میچ 3 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم نے سینچورین کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میں ڈراپ ہونے والے بابر اعظم کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں مسلسل ناکام رہنے والے عبداللہ شفیق بھی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔
اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر محمد عباس نے بھی قومی ٹیم میں تین سال بعد کم بیک کیا ہے، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور شان مسعود اوپن کریں گے جبکہ بابر اعظم نمبر تین اور کامران غلام چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئیں گے۔