پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس پلیئر حسن عثمانی نے اے ٹی ایف انڈر 14 جونیئر کا سنگل اور ڈبلز ٹائٹلز جیت لیے۔
جدہ میں منعقدہ اے ٹی ایف انڈر 14 جونیئر ٹائٹل اور ڈبلز فائنل میں حسن عثمانی نے میدان مار لیا۔
اے ٹی ایف سنگلز میں پاکستانی ٹینس پلیئر نے فائنل میں ترکمانستان کے سلیمان کو شکست دی ۔
انہوں نے اس کے ساتھ سعودی عرب میں انڈر 14 ڈبلز کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا ۔ اس مقابلے میں حسن عثمانی کے پارٹنر ترکمانستان کے سلیمان ہودی باردیو تھے۔
سلیمان اور حسن نے ڈبلز فائنل میں سعودی عرب کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے میں ہرایا، حسن اور سلیمان کی کامیابی کا اسکور 7۔5، 4۔6 اور 10۔8 رہا۔
ٹینس کے نامور کھلاڑی رافیل نڈال نے حسن عثمانی کو وننگ ٹرافی دی ۔ اس سے قبل حسن عثمانی نے گزشتہ ماہ ترکمانستان میں منعقدہ اشک آباد اوپن بھی جیت لیا تھا۔