اپر دیر (بیوروچیف:محمد رحیم) قولنڈی لائن کلب نے وائٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک ہی دن میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ آج کھیلے گئے اہم میچ میں قولنڈی لائنز نے مضبوط حریف اسپارٹن سمیشرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اسپارٹن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 74 رنز بنائے۔ قولنڈی لائنز کے بالر سلمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہارون، عبدالناصر اور رضوان کی قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں اوپنرز حاجی اور سید محمد نے جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔ حاجی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فاروق نے اختتامی لمحات میں 20 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلتے ہوئے چھکے کے ساتھ میچ ختم کیا۔ اس شاندار کارکردگی پر رفیع اللہ کو “مین آف دی میچ” کا ایوارڈ دیا گیا۔