کراچی (ویب یسک)ٹوکیو کے ’کوراکوئن ہال‘ میں ایک ہی کارڈ پر ہونے والے الگ الگ مقابلوں میں دماغی چوٹیں لگنے کے باعث 2 جاپانی باکسر جاں بحق ہو گئے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ شیگے توشی کوٹاری، 2 اگست کو اورینٹل اینڈ پیسیفک باکسنگ فیڈریشن جونیئر لائٹ ویٹ چیمپئن یاماتو ہاتا کے خلاف 12 راؤنڈ کا ڈرا مکمل کرنے کے فوراً بعد گر پڑے تھے۔
ان کی سب ڈورل ہیماٹوما (یعنی دماغ اور کھوپڑی کے درمیان خون جمع ہونے) کے علاج کے لیے ایمرجنسی برین سرجری کروائی گئی، لیکن وہ جمعے کو انتقال کر گئے۔
ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’ریسٹ ان پیس ، شیگے توشی کوٹاری، باکسنگ دنیا جاپانی فائٹر شیگے توشی کوٹاری کی المناک موت پر سوگوار ہے، جو 2 اگست کے اپنے ٹائٹل فائٹ کے دوران لگنے والی چوٹوں سے چل بسے۔