کراچی(ویب ڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز کے پانچویں مقابلے میں پاکستان نے میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بنا سکی، اوپنر بیٹر علی شان شارافو نے پاکستانی باؤلرز کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 68 رنز بنائے، تاہم دیگر بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
پاکستانی مسٹری اسپنر ابرار احمد نے اپنے ٹی 20 کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے میزبان ٹیم کی کمر توڑ دی۔