سوات(اسپورٹس ڈیسک) بازید خیل ،مقامی فٹبال میدان میں ہونے والے سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے میں فائٹر ایف سی بازید خیل اور لیپرڈ کلب جارما کے درمیان زبردست کھیل دیکھنے کو ملا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان سخت جدوجہد جاری رہی اور میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ شائقین نے ہر لمحے کھلاڑیوں کی مہارت اور جذبے کو بھرپور انداز میں سراہا۔
فیصلہ کن مرحلہ پینلٹی ککس پر پہنچا، جہاں لیپرڈ کلب جارما نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد نے لیپرڈ کلب جارما کے کھلاڑیوں کو داد دی اور میدان نعرہ بازی سے گونج اٹھا۔
فٹبال ماہرین کا کہنا ہے کہ لیپرڈ کلب جارما نے دباؤ کے لمحات میں تحمل اور حکمتِ عملی کا بہترین مظاہرہ کیا، جس کی بدولت وہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دوسری جانب فائٹر ایف سی بازید خیل کے کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔
علاقے کے شائقینِ فٹبال نے لیپرڈ کلب جارما کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ فائنل میں بھی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرے گی۔ 🏆⚽