Search

کراچی میں پہلی فٹنس ایکسپو کا میلہ، مقامی و انٹرنیشنل باڈی بلڈرز شریک

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں سجی فٹنس ایکسپو جس میں باڈی بلڈرز نے اپنے کٹس اور فزیک سے شائقین کو محظوظ کیا، انٹرنیشنل باڈی بلڈرز اور ججز نے بہترین ایتھلیٹس کا انتخاب کیا۔

کے پی کے چیمپین کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں میں سجنے والی فٹنس ایکسپو میں ملک بھر سے باڈی بلڈرز نے شرکت کی اور اپنی جسمانی فٹنس کا کھل کا اظہار کیا، جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔

فٹنس ایکسپو میں انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈرز نے ججز کا کردار نبھایا، ایونٹ میں 3 مختلف کٹیگریز میں مقابلے ہوئے جس میں مین فزیک، کلاسک فزیک اور باڈی بلڈنگ شامل تھے۔

پرو شو میں شرکت کے لیے آسٹریلیا سے خصوصی طور پر جیسیکا جانسن، فیبریزیو اور علی رضا پاکستان آئے، امریکا کے یولیز ورلڈ بھی ایونٹ میں شریک ہوئے۔ انٹرنیشنل باڈی بلڈرز نے مقامی ٹیلنٹ کو سراہا اور شو کو فٹنس کلچر پروموٹ کرنے کا زریعہ قرار دیا۔

اس موقع پر مقامی باڈی بلڈرز کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل باڈی بلڈرز سے سیکھنے کا بھرپور موقع ملا ہے، پرو شو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر پہنچی، جیتنے والے ایتھلیٹس میں انعامات اور ٹرافیز بھی تقسیم کی گئیں۔

Related Posts