Search

کوئٹہ: ایف جی یونائیٹڈ کی شاندار کامیابی، ینگ شابو کو پینلٹی ککس پر شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کوٹٹہ (اعزازی نمائندہ)کوئٹہ کے معروف قیوم پاپا فٹبال اسٹیڈیم، گلستان ٹاؤن میں جاری آل کوئٹہ 78واں یومِ آزادی پاکستان ٹاپ 32 انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2025ء کے کوارٹر فائنل میچ میں شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ یہ ٹورنامنٹ گریٹ ہزارہ فٹبال کلب اور مائیلو شہید ٹرسٹ کے زیرِاہتمام جاری ہے۔

آج کھیلے گئے شاندار کوارٹر فائنل میں ایف جی یونائیٹڈ اور ینگ شابو کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا اور پورے میچ میں ایک دوسرے کو سخت ٹکر دی۔ مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی اور مقابلہ صفر-صفر (0-0) پر ختم ہوا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس کے ذریعے کیا گیا جہاں ایف جی یونائیٹڈ نے بہترین مہارت اور اعصاب پر قابو پاتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ینگ شابو کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تماشائیوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا۔ اس جیت کے بعد ایف جی یونائیٹڈ اب سیمی فائنل میں میدان میں اترے گا، جبکہ شائقین کو اس بڑے معرکے کا شدت سے انتظار ہے۔

Related Posts