کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 79 رنز سے شکسشت دےکر ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
آسٹریلیا میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 227 رنز اسکور کیے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے خواجہ نافع نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 اور یاسر خان نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جب کہ عبدالصمد نے 56 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔