نقیب اللہ خان ولد محمد نعیم 20 نومبر2004 کو نیوکالونی مٹہ سوات میں پیدا ہوئے ۔نقیب اللہ رائٹ آرم فاسٹ بالر مقامی ٹیم میں بطورآل راؤنڈر کھیلتے ہین ۔۔۔سوات گرامر اسکول سوات سے 2020میں میٹرک کیا۔اسکول کی ٹیم میں بہترین کارکردگی کے ساتھ پرفارم کیا اورڈسٹرکٹ اورزونل لیول پرٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔2022میں افضل خان لالہ(اے کے ایل)پوسٹ گریجویٹ کالج سے ایف ایس سی اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے جبکہ اس دوران ان کا جنون کی حد تک لگاؤبھی جاری ہے بلکہ مٹہ کے معروف کرکٹ اکیڈمی فیوچراسٹارکی جانب سے مختلف ایونٹس میں کاکردگی کے جوہر دکھاتے ہیں ۔۔۔رابطہ کرنے پرنقیب اللہ نے بتایا کہ مستقبل میں وہ قومی سطح پرکھیل کرملک وقوم کانام روشن کرناچاہتے ہیں ۔ایک سوال پرانہوں نے بتایا کہ میرے فیورٹ آل راؤنڈرمیں عبدالرزاق،انورعلی اورفہیم اشرف شامل ہیں ۔