پاکستان میں اسپورٹس رپورٹرز اورکھیلوں کی کوریج کرنے والے اداروں کی کوئی کمی نہیں ہے،لیکن یہ میڈیا ادارے اور ان سے منسلک رپورٹر ز صرف بڑے ملکی اور عالمی اسپورٹس ایونٹس اوران سے وابستہ کھلاڑیوں کی کوریج تک محدود رہتے ہیں۔ مقامی سطح پر شائع ہونے والے اخبارات میں بھی اسپورٹس کے صفحات پر زیادہ تر خبریں ملکی یا عالمی سطح پر ہونے والے اسپورٹس مقابلوں سے متعلق ہوتی ہیں جبکہ مقامی سطح پر ہونے والے مقابلوں اور ان میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو کوئی کوریج نہیں ملتی۔ اس کے نتیجے میں علاقائی سطح پر موجود بے پناہ ٹیلنٹ سامنے نہیں آتا،جبکہ ان کی جگہ وہ کھلاڑی قومی ٹیموں میں جگہ بنالیتے ہیں جو اس قابل نہیں ہوتے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکے، اور پھر جو ہوتا ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔
کے پی کے چمپئن“ کا آغاز اوپر بیان کی گئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انشاء اللہ اب پاکستان خصوصاً صوبہ خیبر پختونخوا میں اسکول، کالج، گاؤں، علاقے، تحصیل یا ضلع کی سطح پر ہونے والے کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے مقابلوں اور ا میں حصہ لینے والے طلبہ اورکھلاڑیوں کو بھرپور کوریج ملے گی۔ یہی اس نئے میڈیا ادارے کے قیام کا مقصد ہے۔ ہم نہ صرف علاقائی سطح پر ہونے والے مقابلوں کی خبریں شائع کریں گے بلکہ یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں کے تعارف اور انٹرویوز کو بھی جگہ دیں گے اور ان کی کارکردگی اور صلاحیتیوں پر مضامین بھی شائع کریں گے، تاکہ نچلی سطح پر موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے اور ان کو اسپورٹس سے منسلک سرکاری اداروں اورشخصیات کے سامنے لایاجائے تاکہ وہ ان کو ملک وقوم کی نمائندگی کرنے کا موقع دیں۔
ہم نے اگرچہ کم وسائل اورکم افرادی قوت کے ساتھ”کے پی کے چمپئن“ کی بنیاد رکھی ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ کھیلوں کے شوقین پاکستانیوں خصوصاً خیبرپختونخوا کے لوگوں کے تعاون سے ہم اس ادارے کو کامیاب کرکے اس کے مشن کو پورا کریں گے۔ اس وقت ہمیں آپ سے یہ تعاون درکار ہے کہ علاقے میں موجود ہمارے رپورٹرز کے ساتھ رابطے میں رہیں، آپ کاجو بھی اسپورٹس ایونٹ ہو، اس سے ان کو باخبر رکھیں، بروقت ان کو خبریں اورتصاویر فراہم کریں۔
سب سے اہم کام یہ ہے کہ آپ نہ صرف خود ”کے پی کے چمپئن“ کا مستقبل قاری بنے بلکہ اپنے ساتھیوں اوردوستوں کو بھی ایسا کرنے کا کہیں۔ روزانہ اس ویب سائٹ کا وزٹ کیا کریں، یہاں لگی خبروں اور تصاویر کو مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کیا کریں۔ اس طرح آپ کی نیوز زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچیں گی جس سے آپ کو بھی فائدہ ہوگا اور آپ کی اپنی ویب سائٹ ”کے پی کے چمپئن“ کو بھی۔
فی الحال ”کے پی کے چمپئن“ صرف تحریری خبروں تک محدود ہے لیکن بہت جلد ویڈیوذ سروس بھی شروع کردی جائے گا، جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید فیچر ز کو بھی شامل کیاجائے گا۔آخر میں پھر یہ عرض کرتا چلوں کہ ہمارا فوکس علاقائی سطح پر ہونے والے اسپورٹس ایونٹس پر ہے تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ کوریج مل سکے۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اسپورٹس ویب سائٹ ہے جوگاؤں اوراسکولوں کی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کو بھی بھرپور کوریج دیگا۔
ہے نا! یہ ایک بڑی خوشخبری آپ کیلئے اور آپ کے دوستوں کیلئے۔ اگرآپ کے دوست ابھی تک اس سے بے خبر ہیں توفوراً ان کو یہ خوشخبری سنا دیں۔ باقی باتیں انشاء اللہ پھر ۔