Search

دیر بالاعشیری:امن میراتھن ریس، کھلاڑیوں کی شاندار شرکت

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

اپر دیر (بیورو چیف:محمد رحیم)عشیری پیس اینڈ پراگریس تنظیم کے زیرِ اہتمام عشیری، دیر بالا میں ایک شاندار اور یادگار امن میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں امن، بھائی چارہ اور کھیلوں کے فروغ کو اجاگر کرنا تھا۔

اس میراتھن میں دیر بالا اور مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں تحصیل چیئرمین عبد اللطیف خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صدیق اللہ، ڈی ایس پی اور دیگر معزز مشران شامل تھے۔

مہمانوں نے میراتھن میں شریک کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں سے نہ صرف نوجوانوں کو اپنی توانائیاں مثبت سمت میں استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کو بھی فروغ ملتا ہے۔

اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات اور ٹرافیاں پیش کی گئیں۔ منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی تقریبات کو تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل میں کھیلوں کے رجحان کو مزید تقویت ملے اور علاقے کا مثبت تشخص اجاگر ہو۔

Related Posts