Search

لیجنڈز لیگ: بھارت کا شاہینوں کیخلاف کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی (ویب ڈٰسک)انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کیا، شاہینوں کو واک اوور ملنے کے بعد فائنل میں رسائی بھی مل گئی۔

کے پی کے چیمپین کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف لیجنڈز لیگ کا سیمی فائنل مقابلے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹیم کی دستبرداری پر پاکستان چیمپئنز کو واک اوور مل گیا جس سے پاکستان ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

پاکستان چیمپئنز کے کوچ ارشد خان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، ٹیم سے فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

سیمی فائنل سے بھارتی ٹیم کی دستبرداری کی انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو سی ایل میں ہمارا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ کھیلوں میں دنیا کو متاثر کرنے اور مثبت تبدیلی لانے کی طاقت ہوتی ہے۔ تاہم، عوامی رائے کا احترام ہمیشہ لازم ہے،آخرکار، ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں، وہ اپنے ناظرین کے لیے کرتے ہیں۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہم انڈیا چیمپئنز کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے فیصلے اور ساتھ ہی پاکستان چیمپئنز کی تیاری اور مقابلے کے لیے آمادگی کا برابر احترام کرتے ہیں۔

Related Posts