Search

چارسدہ: پہلا عبداللہ شہید میموریل آل پاکستان ٹیپ بال سپر 6 ٹورنامنٹ، آفریدی اسپورٹس چیمپئن قرار

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

چارسدہ (اسپورٹس ڈیسک) پہلا عبداللہ شہید میموریل آل پاکستان ربڑ بال سپر 6 کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار مقابلوں کے بعد اپنے اختتام کو پہنچا۔ ملک بھر سے 40 ٹیموں نے ایونٹ میں حصہ لیا جبکہ مجموعی انعامی رقم 25 ہزار روپے رکھی گئی تھی۔ فائنل میں آفریدی اسپورٹس سرڈھیری نے کپتان عثمان منگاہ کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کپتان عثمان نے پورے ٹورنامنٹ میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بیٹنگ میں ان کا بھرپور ساتھ خالد شاہ اور چھوٹے باسط نے دیا جبکہ باؤلنگ میں چھوٹے باسط، قاری معوذ اور عثمان منگاہ کی تباہ کن گیند بازی نے مخالف ٹیموں کو دباؤ میں رکھا۔

دوسری جانب مردان کی شیرگڑھ ٹیم بھی کپتان اقرار کی قیادت میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل ڈے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔ تاہم بدقسمتی سے فیصلہ کن معرکے میں وہ اچھا کھیل پیش نہ کر سکے اور فائنل ہار گئے۔ شائقین نے ان کی جدوجہد اور ٹیم اسپرٹ کو خوب سراہا۔

ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی جواد خان، اعظم اور ان کے دوستوں نے بہترین انتظامات کیے جبکہ چیف اسپانسر اعزاز افضل نے ایونٹ کو سپورٹ کیا۔ منتظمین اور اسپانسرز نے کہا کہ ایسے ایونٹس مقامی ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

نتیجہ: آفریدی اسپورٹس سرڈھیری نے فائنل میں شیرگڑھ کی ٹیم کو شکست دے کر عبداللہ شہید میموریل سپر 6 ٹورنامنٹ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Related Posts