Search

قومی اسمبلی میں کپتان بابر اعظم کیلئے دلچسپ مشورہ

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آسان مشورہ ہے کہ وہ کہہ دیں کہ ان کے خلاف سازش کی گئی ہے۔بابر اعظم ایک خط لہرا دیں اور پھر کہہ دیں کہ خط گم ہوگیا ہے۔ ان کی جان چھوٹ جائے گی۔ قومی کرکٹ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ان دنوں امریکا میں ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہ میری بات کو سنجیدہ نہ لیا جائے جو کہا ہے وہ مذاق میں کہا ہے۔ سنی اتحاد کے رکن جمشید دستی نے بیان پر شور کیا تو عبدالقادر پٹیل نے جواب دیا کہ آپ چپ کر جائیں ۔ آپ جگہ جگہ سے ہو کر آئے ہیں۔

Related Posts