تاریخ میں پہلی بار قابل کوچز کے تحت آئی ٹی ایف وہیل چیئر کوچنگ کیمپ جمعرات کو پشاور سنتھیٹک ٹینس کورٹس میں شروع ہوا۔
خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر عمر ایاز خان خلیل اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جونیئر ڈیوس کپ اور دیگر قومی اور بین الاقوامی ایونٹس میں ملک کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے دو سابق انٹرنیشنل ٹینس اسٹارز کے تعاون سے کوچنگ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اعجاز خان اور کاشان عمر، دونوں اب کینیڈا میں ٹینس کھیل رہے ہیں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن، خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن اور نہ ہی ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا میں ٹینس ایونٹس کے انعقادکیلئے کوئی مالی تعاون فراہم نہیں کیابجر اس کے کہ لیول 2کےکوچ شہریارخانسمیت مستند کوچزکے تحت ایسے منفردکوچنگ کیمپ کے انعقاد کے،جس میں ایسوسی ایشن کو ڈائریکٹوریٹ کے کوچ نعمان خان کے ساتھ ملکر مرداورخواتین وہیل چیئر کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔