Search

چارسدہ/شبقدر: شاہین شابقدر کی شاندار کامیابی، پنالٹی ککس پر پیر قلعہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

چارسدہ/شبقدر(اعزازی نمائندہ)ٹانگی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں شاہین شابقدر اور پیر قلعہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ میچ مقررہ وقت تک ایک ایک (1-1) گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ کن مرحلے پر پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔

پنالٹی ککس میں شاہین شابقدر کے کھلاڑیوں نے بہترین مہارت اور اعصاب پر قابو پاتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی شاہین شابقدر نے ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اس میچ کو دیکھا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، تاہم قسمت کا پلڑا شاہین شابقدر کے حق میں جھک گیا۔

اب شائقین کو فائنل میچ کا بے تابی سے انتظار ہے، جہاں شاہین شابقدر ٹرافی کے حصول کے لیے میدان میں اترے گا۔

Related Posts