Search

ظفر پارک بٹخیلہ: فٹبال ٹورنامنٹ میں طوطاکان الیون کی کامیابی، آج ینگ بلڈ شموزئی اور اتحاد الاڈھنڈ آمنے سامنے

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

بٹخیلہ (اسپورٹس ڈیسک)
چوتھا ملک احمد گل بھائی جان (مرحوم) میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ظفر پارک بٹخیلہ 2025 میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔گزشتہ روز کھیلا جانے والا میچ طوطاکان الیون اور عطاء اللّٰہ شہید تھانہ کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور کھیل کے دوران کئی بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے تاہم دفاعی لائنوں نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے گول ہونے نہ دیا۔ مقررہ وقت تک میچ بغیر کسی گول کے 0-0 سے برابر رہا۔

میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر کیا گیا جس میں طوطاکان الیون کے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تماشائیوں نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو خوب سراہا جبکہ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق آج کا مقابلہ بھی ایک دلچسپ معرکہ ثابت ہونے کی توقع ہے جس میں ینگ بلڈ شموزئی اور اتحاد الاڈھنڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ شائقین فٹبال سے وقت کی پابندی کی اپیل کی گئی ہے تاکہ تمام میچز بروقت اور خوش اسلوبی سے منعقد ہو سکیں۔

Related Posts