Search

اسلام آباد:پاکستان آرمی انڈر 17 فٹبال، پختون یونائیٹڈ فٹبال ٹیم کی شاندار کامیابی، وزیرستان ٹیم کو شکست

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے پاکستان آرمی انڈر 17 فٹبال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فائنل میں پختون یونائیٹڈ فٹبال ٹیم خیبر پختونخوا نے وزیرستان فٹبال ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میچ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست جدوجہد جاری رہی اور مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ اس کے بعد فیصلہ کن مرحلے پر میچ پنلٹی ککس تک پہنچا، جہاں پختون یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کرلی۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اس یادگار فائنل سے لطف اٹھایا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو داد دی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز اور شائقین نے پختون یونائیٹڈ فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

Related Posts