Search

ملائیشیا میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو چیمپین شپ میں واڑی سے تعلق رکھنے والے ننھےاسٹار کاملائیشیامیںپاکستان کمیونٹی کا اسستقبال

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

اپر دیر (بیورو چیف:محمد رحیم) دیر عشیری درہ جبر سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی رہنما و کاروباری شخصیت شیخ عبدالوھاب نے ملائیشیا میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واڑی کے باصلاحیت ننھے اسٹار اذلان شاہ سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں سے خصوصی ملاقات کی۔ شیخ عبدالوھاب نے کھلاڑیوں کی عالمی مقابلے میں شمولیت کو نہ صرف ذاتی بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان سپورٹس ہیروز ملک کا فخر اور آنے والے کل کی پہچان ہیں۔

انہوں نے ملائیشیا پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا اور اپنی جانب سے اور ملائیشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ہر ممکن تعاون، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور شاندار امیج پیش کرنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔

ملاقات کے دوران کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی عالمی سطح پر نمائندگی اور ان کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ شیخ عبدالوھاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور انہیں کامیابی کے لیے ہر ممکن سہارا فراہم کرے گی۔

آخر میں ملائیشیا میں مقیم دیگر پاکستانی شخصیات اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے بھی اذلان شاہ کے عزم، محنت اور صلاحیتوں کو سراہا اور چیمپئن شپ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Posts