Search

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی سیمی فائنل میں انٹری

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی(ویب ڈیسک)عالمی گیمز 2025 کے اسنوکر مقابلوں میں پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا جب کہ عالمی چیمپئن محمد آصف  اسنوکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کےاسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی تین مرتبہ کے عالمی چیمپین محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں  برطانیہ کے کھلاڑی زیک کوسکر کو آسان مقابلے میں 0-2 سے شکست دے دی۔

محمد آصف نے پہلا فریم 39-81 سے جیتنے کے بعد دوسرا فریم  بھی15-79 سے اپنے نام کرکے فائنل فور میں جگہ بنالی اور اپنے ملک کے لیے برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔

Related Posts