Search

کھیل کے میدانوں میں قوم کا نام روشن کرنے والے ہیروز کو عاطف اقبال اور رئیس کا سلام

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی (ویب ڈیسک) آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین عاطف اقبال اور چیف ایگزیکٹو رئیس خان نے پوری قوم کو 78ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ہم آج ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔

عاطف اقبال اور رئیس خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 78 برسوں میں ملک نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں کھیلوں کا شعبہ بھی شامل ہے۔ پاکستان نے کرکٹ، ہاکی، اسکواش اور اسنوکر میں عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل سمیت متعدد تمغے جیتے۔ دیگر کھیلوں میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں میں قوم کا نام روشن کرنے والے تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن قربانی دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی حقیقی قدر تب ہی ممکن ہے جب ہم تمام اختلافات کو بھلا کر یکجہتی کے ساتھ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Posts