Search

مشہور آل راؤنڈر نے بھارت کے خلاف اننگز کو یادگار لمحہ قرار دیدیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ویسٹ اندین آل راؤنڈر آندرے رسل نے 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلی اننگز کو اپنے کیریئر کا یاد گار لمحہ قرار دے دیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کو دیے ایک انٹرویو میں آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ان کا سب سے یاد گار لمحہ 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا بھارت کے خلاف سیمی فائنل ہے، جہاں انہوں نے، لینڈل سمنز اور دیگر بلے بازوں نے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

141 میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے آندرے رسل ممبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے سیمی فائنل میں 193 رنز کے تعاقب میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے اترے، جب ویسٹ انڈیز کو 41 گیندوں میں 77 رنز درکار تھے۔

آندرے رسل نے 20 گیندوں میں ناقابلِ شکست 43 رنز اسکور کیے جس میں ویرات کوہلی کو مڈ وکٹ پر باؤنڈری مار کر دو گیندوں قبل فتح سمیٹی تھی۔

واضح رہے آندرے رسل نے چند روز قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts