Search

پہلے 65 ون ڈے میں زیادہ وکٹیں، شاہین شاہ آفریدی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف برائن لارا سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو مقررہ 50 اوورز میں 280 رنز تک محدود کردیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 51 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 55 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے صرف 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں مکمل کیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے 65 میچز میں 128 وکٹیں لی تھیں۔

آسٹریلیا کے مچل سٹارک اپنے پہلے 65 ون ڈے میچز میں 126 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے، ’دوسرا‘ کے بانی ثقلین مشتاق اور نیوزی لینڈ کے سابق پیسر شین بانڈ اپنے پہلے 65،65 مقابلوں میں 122،122 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 48.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
دوسرا میچ اتوار اور تیسرا اور آخری میچ منگل کو برائن لارا اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا

Related Posts