Search

بنوں:یومِ آزادی سائیکل ریلی، ڈپٹی کمشنر بنوں کی قیادت میں خصوصی افراد اور شہریوں کی بھرپور شرکت

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

بنوں (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس سب ڈویژن وزیر بنوں کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے موقع پر “معرکہ حق” سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم خان نے نہ صرف شرکت کی بلکہ خود سائیکل پر سوار ہوکر ریلی کی قیادت بھی کی۔ اس موقع پر عوامی جوش و خروش دیدنی تھا اور ہر عمر کے افراد قومی پرچم

کے رنگوں میں ملبوس ہوکر وطن سے محبت کا اظہار کر رہے تھے۔

ریلی کا آغاز سب ڈویژن وزیر سے ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر ڈاکٹر اشتیاق احمد، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اللہ نواز خان، اور وزیر سب ڈویژن کے سپورٹس آفیسر رضوان اللہ اعوان بھی شریک تھے۔

ریلی میں شہریوں کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد نے بھی بھرپور حصہ لیا، جو وہیل چیئرز اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر آزادی کے جشن میں شریک ہوئے۔ راستے بھر شرکاء پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے، جبکہ سڑکوں کے دونوں اطراف پر شہری

ریلی کا خیرمقدم کرتے نظر آئے۔

ریلی کے اختتام پر شرکاء میں تحائف تقسیم کیے گئے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ملک کی آزادی کی اہمیت اور قومی اتحاد کے پیغام پر روشنی ڈالی گئی۔ منتظمین کے مطابق اس سائیکل ریلی کا مقصد نہ صرف یومِ آزادی کو شاندار انداز میں منانا تھا بلکہ عوام میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا بھی تھا۔

Related Posts