Search

عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال سیمی فائنل میں

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی(ویب ڈیسک)عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ٹورنامنٹ  کے پلیٹ ایونٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے  پلیٹ ایونٹ کے  کوراٹر فائنل میں سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال نے رومانیہ کے راڈو پینا کو بآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔

ناصر اقبال نے پہلے دونوں گیمز 3-11 کے یکساں اسکور اور تیسرا گیم 2-11 سے جیت کر فائنل فور مرحلہ میں قدم رکھا۔

 واضح رہے کہ پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زماں اسکواش ٹورنامنٹ کے دوسرے اور ناصر اقبال پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کھا بیٹھے تھے۔

Related Posts