Search

بابر اعظم کی ٹیم میں جگہ نہ ہو تو سلمان علی آغا کی شمولیت کا سوال ہی نہیں بنتا: راشد لطیف

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

سابق قومی کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اگر بابر اعظم جیسے بیٹر کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں تو پھر سلمان علی آغا کی شمولیت پر غور بھی بے معنی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ اگر دنیا کی نویں نمبر کی ٹیم میں تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بنانے والا بابر اعظم شامل نہیں ہوسکتا، تو سلمان علی آغا کو ٹیم کے قریب آنا بھی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کارکردگی کا کھیل ہے، جذبات کا نہیں۔ اگر میری کارکردگی اچھی نہ ہو تو چاہے کسی سے تعلق اچھا ہو، ٹیم سے باہر جانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور پر 380 رنز بنائے ہیں، جن میں تیسرے نمبر پر 116، چوتھے نمبر پر 164، پانچویں پر 85 اور چھٹے نمبر پر صرف 11 رنز شامل ہیں۔

ایشیاء کپ 2025ء سے قبل بابر اعظم کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے سابق کرکٹرز بشمول شاہد آفریدی اور وسیم اکرم نے بھی آواز بلند کی ہے۔

Related Posts