Search

جوسیلسبری اور نیل سکوپسکی کینیڈین اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں جاری اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کی چھٹی سیڈڈ جوڑی، جوسیلسبری اور نیل سکوپسکی، مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

آئی جی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں برطانوی جوڑی نے ارجنٹائن کے میکسیمو گونزالیز اور آندرس مولٹینی پر مشتمل جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں 6-7 (5-7) اور 2-6 سے شکست دی۔

اس شاندار فتح کے ساتھ جوسیلسبری اور سکوپسکی نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں ان کا مقابلہ اپنے ہی ہم وطن کھلاڑیوں جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول کی جوڑی سے ہوگا۔

کینیڈین اوپن کے سنسنی خیز مقابلے اس وقت عروج پر ہیں، اور فائنل میچ شائقین ٹینس کے لیے ایک دلچسپ اور یادگار لمحہ ثابت ہونے کی توقع ہے۔

Related Posts