اپر دیر (بیورو چیف:محمد رحیم)آج کھیلے گئے پہلے میچ میں فرینڈز قشقارے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چکیاتن وارئیر کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ چکیاتن وارئیر نے 72 رنز کا ہدف دیا، جو فرینڈز قشقارے نے آخری اوور میں حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
دوسرے میچ میں سپارٹن سمشرز اور ایف ایکس کاؤنٹی جونئیر کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ سپارٹن سمشرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 120 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف سیٹ کیا۔ ہارون رشید نے 56 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ چاچا نے صرف 11 گیندوں پر 36 رنز بنائے، دونوں نے گراؤنڈ کے چاروں طرف شاندار اسٹروکس کھیل کر شائقین کو محظوظ کیا۔
جواب میں ایف ایکس کاؤنٹی جونئیر کی ٹیم 90 رنز تک محدود رہی۔ سپارٹن سمشرز کے باولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچادیا۔ ہارون رشید کو بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔