Search

لیونل میسی نے بھارتی مداحوں کے خواب چکنا چور کردیے

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی ( ویب ڈیسک)دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کا ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے ہمراہ دورہ بھارت منسوخ کردیا گیا۔

کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبد الرحمان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ لیونل میسی اور ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کا رواں سال کیرالہ کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یہ خبر ان لاکھوں بھارتی شائقین کے لیے دل توڑ دینے والی ہے جو برسوں سے میسی کو اپنے ملک میں لائیو کھیلتا دیکھنے کے خواب دیکھ رہے تھے۔

وزیر کھیل کے مطابق پہلے حکومتی اعلان کے مطابق میسی کی قیادت میں ارجنٹائن ٹیم کا دورہ کیرالہ طے پایا تھا اور اسپانسرز کی جانب سے میچ فیس بھی ادا کردی گئی تھی۔ تاہم اب غیر ملکی ٹیم نے اطلاع دی ہے کہ وہ اکتوبر میں بھارت آنے سے قاصر ہے۔

عبد الرحمان کے مطابق اسپانسرز کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا کہ ان کی دلچسپی صرف اکتوبر کے دورے میں ہے جس کے بعد معاملہ ختم ہو گیا۔

اس سے قبل وزیر کھیل نے بیان دیا تھا کہ ارجنٹائن کی ٹیم کا اکتوبر یا نومبر میں دورہ متوقع ہے اور انہیں ریاستی مہمان کے طور پر خوش آمدید کہا جائے گا، جن کے لیے سکیورٹی، رہائش اور دیگر سہولیات حکومت کی جانب سے فراہم کی جائیں گی تاہم اب بھارتی شائقین کو لیونل میسی کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنے کا خواب مزید مؤخر کرنا ہوگا۔

Related Posts