کراچی (ویب ڈیسک)قومی کرکٹر فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔
فخر زمان تیسرے ٹی 20اور ون ڈے سیریز سے باہرہوگئے ہیں،فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔
فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے،دوسری جانب پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دیا ہے۔