Search

بروک لیسنر کی سمر سلیم میں واپسی، جان سینا کو اٹھا کر پٹخ دیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی (ویب ڈیسک)ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم میں بروک لینسر کی سرپرائز انٹری ہوئی اور انہوں نے جان سینا کو اٹھا کر پٹخ دیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر بروک لیسنر نے اتوار کی رات میٹ لائف اسٹیڈیم میں سمر سلیم میں حیران کن واپسی کی اور جان سینا کے مداحوں کو حیران کردیا۔

48 سالہ ریسلر جو ’دی بیسٹ انکارنیٹ‘ کے نام سے مشہور ہیں، نائٹ ٹو کے مرکزی ایونٹ میں نمودار ہوئے۔

سمر سلیم میں چیمپئن شپ ٹائٹل کا میچ جان سینا اور کوڈی رہوڈز کے درمیان ہوا جس میں کوڈی رہوڈز نے انہیں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لیسنر کی واپسی ڈبلیو ڈبلیو ای اور سابق ایگزیکٹو ونس میک موہن کے خلاف مقدمے میں نامزد ہونے کے چھ ماہ بعد ہوئی ہے۔

جب جان سینا رنگ میں موجود تھے اور کوڈی رہوڈز ان کا شکریہ ادا کرکے گلے لگ رہے تھے کہ لیسنر کے میوزک کی آواز گونج اٹھی، لیسنر نے جان سینا پر دھاوا بولا اور اپنا مخصوص داؤ ایف فائیو لگا کر انہیں پٹخ دیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف کنٹینٹ آفیسر پال لیوسک جو پہلے ٹرپل ایچ کے نام سے مشہور تھے، انہوں نے شو میں لیسنر کی واپسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “جب بیسٹ یہاں ہوتا ہے تو کمرے میں متحرک تبدیلیاں آتی ہیں۔ بروک کا عنصر ہر چیز کو ناقابل یقین حد تک بدل دیتا ہے اور اسے غیر متوقع بنا دیتا ہے۔”

Related Posts